تازہ ترین

سندھ کے علاقے شکار پور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔قتل کی واردات ہمایوں شریف تھانہ کی حدود میں پیش آئی جہاں مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ بکھرانی قبیلے کے دو فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مرنے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement