کراچی: پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی، داماد کو قتل کر دیا
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ نے بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ مرنے والے میاں بیوی نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا۔ 2 ملزمان کو ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بنیاد پر چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ذاتی رنجش پر فائرنگ کی۔ واقعے کا مقدمہ قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں۔
Leave A Comment