تازہ ترین

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے رجحان میں اضافے کے وجہ سے انڈیکس میں 2600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور انڈیکس 167731 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی ہے۔امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مکمل جنگ بندی کی پیش رفت کے امکان کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایک بیرل خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement