کراچی: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شاہراہ فیصل کارساز کے قریب پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار شخص کی شناخت فضل کے نام سے ہوئی ہے۔
Leave A Comment