مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پاکستان سے 37 پروازیں منسوخ
مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں آج ملک بھر سے مجموعی طور پر 37 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے جدہ، نجف، ابوظبی، مدینہ، شارجہ اور دبئی جانے والی 11 پروازیں جبکہ لاہور سے دبئی، فجیرہ، کویت اور شارجہ کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔اسلام آباد سے کویت، العین، فجیرہ اور بحرین کے لیے 10 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے کراچی اور گلگت کی 7 اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔لاہور سے کراچی اور سکردو جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
Leave A Comment