تازہ ترین

سی آئی اے پولیس نے جناح باغ میں جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کے مطابق دوران کارروائی 2 پولیس انسپکٹرز، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار افسران میں انسپکٹر پرویز منگی، انسپکٹر اختر عباس ابڑو، سپاہی یاسین تنیو اور رحمت جتوئی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو لاکھ 4 ہزار روپے نقدی اور 416 تاش کے پتے بھی برآمد ہوئے۔

Leave A Comment

Advertisement