تازہ ترین

ایل پی جی کی فی کلو سرکاری قیمت 310 روپے ہونے کے باوجود 450 سے 500 روپے فی کلو تک میں فروخت جاری ہے۔گیس کی قلت سے پریشان اور سلنڈر استعمال کرنے والے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

اوگرا نے خبردار کیا ہے کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکان داروں کے خلاف آج سے آپریشن ہوگا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق سپلائی کم اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال مہنگا مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوگرا اور امپورٹرز ایل پی جی کی زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement