تازہ ترین

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کو فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔صدر آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن  نے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھا اور وائٹ پائپ لائن کا کوٹہ بڑھانے پر فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی۔حکومت نے وائٹ پائپ لائن کوٹہ 45 فیصد جبکہ آئل ٹینکرز کا 55 فیصد مقرر کیا تھا، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم سے معاہدہ ہوا تھا لیکن وزارت نے وائٹ پائپ لائن کا کوٹہ 45 سے بڑھا کر 70 فیصد کر دیا۔ اس فیصلے پر اسٹیک ہولڈز سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس سے ہمارا کاروبار ختم ہو جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وائٹ پائپ لائن کوٹے میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، معاہدے کے تحت آئل ٹینکرز کا کوٹہ بحال کیا جائے اور آئل ٹینکرز کے کرایوں میں فوری اضافے کا اعلان کیا جائے۔

 

Leave A Comment

Advertisement