گھوٹکی : گیس کابڑا ذخیرہ دریافت
ضلع گھوٹکی میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔کنویں سے4کروڑ 80 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کا یومیہ حاصل ہوگی،گیس کا ذخیرہ ماری انرجیز نے دریافت کیا،شیئرہولڈرز کو پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ماری انرجیز کےمطابق شمس ون نامی کنویں سے3075 میٹرگہرائی پرجنوری میں گیس کےآثارملے،کنویں سے 4کروڑ 80 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کایومیہ حاصل ہوگی،کنواں سو فیصد ماری انرجیزکی ملکیت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت سےملک میں گیس کی طلب ورسد کےفرق میں کمی آئےگی۔
Leave A Comment