جماعت اسلامی آیت اللّٰہ خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرے گی: حافظ نعیم
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آیت اللّٰہ خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرے گی اور یہ نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا ہے۔ ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ امریکا کی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے، امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا ہے۔ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایران پر کھلے عام حملے کئے گئے ہیں، امریکا کی تاریخ ہے اس نے ہمیشہ امن کو پامال کیا۔
Leave A Comment