کراچی: لالو گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ’لالو گروہ‘ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے پستول، میگزین، ایمونیشن اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان 2 سے 3 موٹرسائیکلیں، 40 سے 50 موبائل فونز اور تقریباً 10 لاکھ روپے چھین چکے ہیں۔ملزمان کی بلدیہ ٹاؤن میں ہوٹل پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
Leave A Comment