سونا 10ہزار روپے فی تولہ سستا
عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 10ہزار روپے فی تولہ سستاہوگیا۔24قیراط فی تولہ سونا 5لاکھ 39ہزار962روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا 8573روپے سستا ہونے پر قیمت 4لاکھ 62ہزار930روپے ہو گئی ۔
انٹرنیشنل ماکیٹ میں فی اونس سونا100ڈالر سستا ہو کر 5172ڈالر کا ہو گیا۔