کراچی ایئرپورٹ: دبئی سے آئی خاتون سے 6 کلو چاندی کے بسکٹ برآمد
پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کر کے دبئی سے آئی خاتون سے 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد کرلیے۔ برآمد چاندی کی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔چاندی کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔خاتون سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
Leave A Comment