کراچی: سی ٹی ڈی کا گھر پر چھاپہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے گھر پر چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد ہوئے۔کارروائی میں 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل، نیاز اور حمدان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔دہشت گردوں کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔گھر سے برآمد ہونے والے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
Leave A Comment