تازہ ترین

شہر میں برائلر مرغی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی جبکہ قیمتیں آسمان  سے باتیں کرنے لگی ہیں۔سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر 411 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بیشتر علاقوں میں برائلر گوشت620 سے 650 روپے  فی کلو کے حساب سے  من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں کا مؤقف ہے کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق پولٹری فارمز سے مرغی دستیاب نہیں ہوتی، اس لیے وہ مقررہ قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ حکومت چھوٹے دکانداروں کی بجائے پولٹری فارمرز کے خلاف کارروائی کرے۔

دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیں کم کروانے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔

 

Leave A Comment

Advertisement