ہائیکورٹ ،بسنت کی اجازت کے قانون کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر
ہائیکورٹ ،بسنت کی اجازت کے قانون کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر، رجسٹرار آفس نے کیس 26 جنوری کو سماعت کیلئےمقرر کردیا ، کاز لسٹ جاری۔ درخواستوں پر جسٹس ملک محمد اویس خالد سماعت کریں گے۔
عدالت نے بسنت منانے کے حوالے سے متعدد اہم نکات پر تفصیلی رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔ عدالت نے بسنت کے موقع پر کرائے پر لی جانے والی عمارتوں کی حالت، تعداد اور ان کے استعمال سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے علاوہ بسنت کے لیے بنائے گئے زونز کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔عدالت نے بسنت کے موقع پر کیے جانے والے سکیورٹی اور سیفٹی اقدامات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔عوام کو آگاہی دینے کے لیے چلائی جانے والی مہم کی مکمل تفصیلات بھی عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اس سلسلے میں سپیشل سیکرٹری ہوم کو بھی رپورٹ سمیت طلب کیا گیا ہے۔
درخواست گزاروں میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل سمیت دیگر شامل ہیں، جنہوں نے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے لاء افسران، ہوم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران عدالت میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Leave A Comment