رحیم یارخان :وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےپولیس تشدد سے شہری کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب
رحیم یارخان( أن لائن)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے تھانہ کوٹ سمابہ میں مبینہ پولیس تشدد سے امجد نامی شہری کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث تمام اہلکاروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شفاف تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم امجد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
أی جی پنجاب نے ڈی ایس پی صدر پولیس محمد اسلم کو امجد قتل کیس میں اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی پر فوری طور پر معطل کردیا ہے, قتل میں مبینہ ملوث ایس ایچ او نقاش شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے حراست میں لیکر أج مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے پولیس کو چار روزہ ریمانڈ دے دیا ہے
Leave A Comment