تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )ناکہ توڑ کر فرار ہونیوالے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ‘ ایک ڈاکو مارا گیا‘ ساتھی فرار‘ مارے جانیوالے ڈاکوکی شناخت نہ ہوپائی‘ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل۔   سب انسپکٹر تلسی داس بستی گوجراں سیم نالہ کے نزدیک ناکہ بندی پر موجودتھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دومشکوک افراد کوآتا دیکھ کر روکنے کی کوشش کی جو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ تعاقب کرنے اورفائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیا جبکہ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ مارے جانیوالے ڈاکو کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرار ہونیوالے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement