رحیم یارخان:سندھ پنجاب سرحدی کچہ کے علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران شرگینگ کے 8 ڈاکوﺅں نے ہتھیارڈال کر خود کو پالیس کے حوالے کر دیا
سندھ پنجاب سرحدی کچہ کے علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران شرگینگ کے 8ڈاکوﺅں نے ہتھیارڈال کرپولیس کے حوالے کردیا‘ ڈاکوپولیس کوقتل‘ اغواءبرائے تاوان چوری‘ ڈکیتی بھتہ خوری پولیس مقابلوں سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔
سندھ پنجاب سرحدری کچہ کے علاقہ رونتی میں مشترکہ جاری آپریشن کے دوران شرگینگ کے 8ڈاکورانجھوشر‘ الہ دین شر‘ احمدعلی شر‘ بشیرشر‘ خادم شر‘ ساجدشر‘ یاسین شر‘ اورمہینوال شر نے ہتھیارڈال کرپولیس کے حوالے کردیا‘ ہتھیارڈالنے والے پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات قتل‘ اغواءبرائے تاوان‘ چوری ڈکیتی‘ بھتہ خوری‘ پولیس مقابلوں سمیت دیگرسنگین جرائم میں مطلوب تھے ۔
Leave A Comment