رحیم یارخان:شوہرنے گھریلوناچاقی پرمبینہ طور پر بیوی کو زہرکھلاکر موت کے گھاٹ اتاردیا
شوہرنے گھریلوناچاقی پر بیوی کو زہرکھلاکر موت کے گھاٹ اتاردیا‘ پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ ٹبی وگھاورکے رہائشی محمدشاہد نے پولیس پکار پردی جانیوالی اپنی شکایت مےں بیان کیاکہ اسکی قریبی رشتہ دار خاتون 40سالہ امیراں مائی نے چند سال قبل پسند سے پل کھوکھراں کے رہائشی علی اکبرسے شادی رچالی تھی گزشتہ روز امیراں مائی کے شوہرعلی اکبرنے ورثآءکواطلاع دی کہ امیراں مائی کی حالت ٹھیک نہ ہے جس پر بھائی ورثاءمتوفیہ کے گھرپہنچے جس کی موت واقع ہوچکی تھی ورثاءنے شوہر علی اکبر پر زہرپلا کرقتل کرنے کاالزام عائد کیاہے‘ پولیس نے اطلاع ملنے پرمقتولہ کی نعش تحویل میں ہسپتال منتقل کرنے کے بعدشواہدتحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment