رحیم یارخان: تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن ‘ملبے تلے دب کرمالک وملازمین زخمی‘ ہسپتال منتقل
پیرافورس کی جانب سے نیلام گھرمارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کے دوران دکان کی چھت زمین بوس‘ملبے تلے دب کرمالک وملازمین زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ چھت پرموجودافراد نے آپریشن کرنیوالے پیرافورس کے اہلکاروں سے چھت سے اترنے کی مہلت مانگی صاف انکار کرتے ہوئے آپریشن شروع کردیاگیا‘پیرافورس کے اہلکاروں نے نوشہرہ مائنرعباسیہ ٹاﺅن کنارہ پرواقع نیلام گھرمارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری سے آپریشن کیا‘ اس موقع پر متاثرہ دکانداروں کے علاوہ مارکیٹ عہدیداران نے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا‘ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کاخاتمہ کرکے گرین بیلٹس اورواکنگ ٹریک بنانے کی ہدایات جاری کررکھیں ہیں۔
Leave A Comment