رحیم یارخان:گھریلوپریشانیوں پرخود کشیاں
رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوپریشانیوں سے دلبرداشتہ31سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کرپنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی’ گھریلوناچاقی پر خاتون کااقدام خودکشی’ زہریلا سپرے پی لیا’ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
خودکشی کاپہلاواقعہ شادمان ٹاؤن میں پیش آیاجہاں کے رہائشی31سالہ منیراحمد جس نے گھرمیں ہی کریانہ کی دوکان بنارکھی تھی نے گھریلوپریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکردوکان میں لگے ہوئے پنکھے سے گلے میں ٖپھندا ڈال کرلٹک کرخودکشی کرلی’ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرکارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی
اسی طرح چک43این پی کی رہائشی جنت بی بی نے بھی گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکرزندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے زہریلا سپرے پی لیا’ جسے حالت بگڑنے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہان اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
Leave A Comment