تازہ ترین

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم رجسٹرڈ میلاد چوک رحیم یار خان کے زیر اہتمام67ویں سالانہ12 روزہ محافل میلاد کی تقریبات کے سلسلہ میں مرکزی اجلاس میلا چوک رحیم یار خان میں زیرصدارت مرکزی انجمن چیئرمین حاجی محمد نواز اختر نے کی اجلاس کے مہمان خصوصی مفتی اہل سنت حضرت علامہ مولانا استاد العلماء مفتی محمد عبدالغفور سعیدی نے 12 روزہ محافل میلاد کے انعقاد وانتظامات اور شیڈول بتاتے ہوئے کہا13اگست بروز جمعرات سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔13 اگست بروز جمعرات کو پرچم کشائی شام پانچ بجے ہوگی۔14 اگست بروز جمعۃ المبارک محفل نعت سے باقاعدہ محافل کا آغاز ہو جائے گا۔ محفل نعت میں ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اظہر فریدی برادران پاکپتن سے اور مولانا ابو البیان حاجی محمد اظہر عطاری سیالکوٹ سے تشریف لائیں گے۔ 15 اگست بروز ہفتہ مولانا مفتی عبدالحمید چشتی خانیوال،16 اگست بروز اتوار جگر گوشہ غزالی زماں سید ارشد سعید کاظمی ملتان شریف،17 اگست بروز پیر حضرت مولانا مفتی ثمر عباس عطاری،18 اگست بروز منگل مولانا حامد سرفراز فیصل آباد، 19 اگست بروز بدھ صاحبزادہ سید احمد سعید کاظمی ملتان اور حضرت مولانا پیر سوہنا ماہی سرکار گجرانوالہ،30 اگست بروز جمعرات حضرت علامہ مولانا پیر ثانی شاہ جی سرکار گجرانوالہ،21 اگست بروز جمعہ حضرت علامہ مولانا پیر سید احمد رضا شاہ،22 اگست بروز ہفتہ پروفیسر احمد رضا اعظمی آف لیہ،23 اگست بروز اتوار صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی ملتان،24 اگست بروز پیر صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی ملتان، 25 اگست بروز منگل صبح میلاد چوک سے مرکزی جلوس صبح ساڑھے آٹھ بجے اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا میلاد چوک میں پہنچے گا۔ اختتامی تقریب بھی میلاد چوک میں ہوگی۔ جلوس کی قیادت جانشین امام اہل سنت امیر جماعت اہل سنت سید مظہر سعید کاظمی فرمائیں گے۔ ان کے ساتھ ان کے صاحبزادہ سید احسن سعید کاظمی خطاب فرمائیں گے، جلوس کا اختتام دوپہر ڈیڑھ بجے میلاد چوک میں ہوگا۔13 ربیع الاول کی رات بعد نماز عشاء ٹاؤن ہال میں محفل سماع ہوگی۔ محفل سما میں قوال حضرات فیصل آباد سے رضا سلیم، احسن سلیم حیدری قوال وہمنوا تشریف لائیں گے۔ مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا خواجہ غلام نصیر الدین چراغ گھڑی اختیار خان والوں کی صدارت ہوگی اور اختتامی دعا ہوگی۔12 روزہ محافل اختتام پذیر ہوں گے۔ اعلان سماعت ہوا آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور ملک پاکستان خاص طور پر رحیم یار خان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement