رحیم یارخان : گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ امام مسجد کا خود کوفائر مارکر اقدام خودکشی
رحیم یارخان(ان لائن )گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ امام مسجد کا خود کوفائر مارکر اقدام خودکشی‘ تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ موضع گیمل پیر کے رہائشی امام مسجد عبدالغفار نے گھریلوناچاقی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالے جھگڑوں سے تنگ آکر خود کوفائر مار کر اقدام خودکشی کیا جسے ورثاء نے فوری طور پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود امام مسجد کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
Leave A Comment