رحیم یارخان : پشتے کمزور ہونے کے باعث پائی آہنہ برانچ میں 50فٹ چوڑا شگاف‘ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرآب
رحیم یارخان(أن لائن )پشتے کمزور ہونے کے باعث پائی آہنہ برانچ میں 50فٹ چوڑا شگاف‘ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں‘ دیہات زیرآب‘ پانی گھر میں داخل ہوگیا‘اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ شگاف کو پرکرنے کیلئے تاخیر سے پہنچا‘ متعدد متاثرہ خاندان گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور۔ پائی آہنہ برانچ میں پشتے کمزور ہونے پر اچانک 50فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کے نتیجہ میں وسیع علاقہ زیرآب آگیا اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔ شگاف کے باعث پانی دیہاتوں میں موجود گھروں میں داخل ہوگیاجس کے نتیجہ میں مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے کے ساتھ ساتھ گھروں کی چھتوں پر محصور ہوکر رہ گئے۔ اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ شگاف کو پر کرنے کیلئے موقع پر تاخیر سے پہنچا۔ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس لینے پرمحکمہ انہار کا عملہ مقامی افراد اورہیوی مشینری کی مدد سے شگاف کوپرکرنے اورامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
Leave A Comment