تازہ ترین

رحیم یار خان (أن لائن ) سالار جمعیت صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی کی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان پنجاب ڈاکٹر جاوید اختر نورانی کی رہائش گاہ پر آمد اور ان کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے ساتھ فاتحہ خوانی مرحومہ کی مغفرت بخشش کی خصوصی دعا کی اور کہا کہ مرحومہ نے پوری زندگی علماء کرام،مشائخ عظام،مدارس کے طلباء طالبات اور جے یو پی کے اکابرین کی خدمت کی اور ہر وقت دستر خوان سجانا اور مخلوق خدا کی خدمت کرنا اللہ کی نیک بندیوں کا شیوہ ہے،جس کا اجر و ثواب مرحومہ کی نجات کا باعث ہو گا،اس موقع پر صوفی محمد اسماعیل قادری،ملک محمد شفیق،محمد سیف نورانی،سید اطہر علی شاہ،قاری محمد رفیق جماعتی،قاری محمد ساجد قادری،محمد طلحہ جاوید،محمد ذوہیب نورانی،حافظ محمد سلیمان نورانی،ودیگر کارکنان جمعیت علماء پاکستان بھی موجود تھے۔

Leave A Comment

Advertisement