تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )نہر پر کپڑے دھونے کے دوران والدہ کے ہمراہ جانیوالی دوحقیقی بہنیں نہر یوسف آباد میں گرکر ڈوب گئیں‘ ایک کو زندہ بچالیاگیا‘ دوسری ڈوب کر جاں بحق‘ ریسکیو عملہ نے نعش تلاش کرنے کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ محمدپورگانگا کی رہائشی 7سالہ نصیبواور6سالہ عالیہ اپنی والدہ کے ہمراہ نہر یوسف آباد پر کپڑے دھونے کیلئے گئی کہ اچانک عدم توازن کے باعث نہر میں گرکر ڈوب گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر آپریشن کے دوران 6سالہ عالیہ کو زندہ بچالیا جبکہ 7سالہ نصیبو ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جس کی نعش نہر سے تلاش کرنے کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement