تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ‘ قانون کے طالب علم اورعدالتی اہلکار کے بیٹے کے نام سے شناخت ہوگئی‘ پولیس نے باپ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا‘ 24گھنٹے گذرنے کے باوجود پولیس قتل کی اس واردات میں ملوث کسی بھی ملزم کونامزد کرنے میں ناکام ہے۔

شیریں نہر پر گھات لگا کر بیٹھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیاتھا جس کی شناخت نہ ہوئی تھی۔ گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں بطورریڈر تعینات عبدالشکور نے نعش کی شناخت اپنے 22سالہ بیٹے شہروز کے نام سے کرلی جس نے پولیس کوبتایا کہ بیٹا رات کے وقت گھر سے نکلاتھا جس کی نعش نہر کنارے خون میں لت پت پائی گئی جسے نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر فائرنگ کرکے قتل کیا جو کہ قانون کا طالب علم تھا۔ تاہم ورثاء اورپولیس قتل کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام رہے۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

Leave A Comment

Advertisement