رحیم یارخان : پولیس کی کارروائی ، سمگل شدہ چاندی برآمد بین الصوبائی سمگلر سمیت دو ملزمان گرفتار
رحیم یارخان(أن لائن) تھانہ ترنٖڈہ محمد پناہ پولیس کی کارروائی 2 کروڑ 40 لاکھ کی گاڑی کے ٹائر میں سمگل شدہ چاندی برآمد بین الصوبائی سمگلر سمیت دو ملزمان گرفتار، حسب ضابطہ کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے سپرد۔ موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری سے خطرناک حالت میں کار چلانے پر کار اور لکی مروت کے رہائشی ملزم شہزاد منیر پٹھان اور مظہرکو ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے حوالے کیا ، ملزمان کی مشکوک صورت حال اور مسلسل کھسر پھسر دیکھتے ہوئے ایس ایچ او نے کار کی کی تلاشی کے دوران سٹپنی معمول سے بھاری پاتے ہوئے ٹائیر کھلوایا تو اس سے 2 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی چاندی برآمد ہونے پر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ کارروائی کے بعد ملزمان اور برآمدہ چاندی سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر دیا تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے، ملزمان عرصہ دراز سے کوئٹہ سے چاندی سمگل کر رہے تھے۔
Leave A Comment