تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مخدوم سید احمد محمود نے اپنے تعزیتی پیغام میں شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ شہداء قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے مسلسل اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں، جبکہ قوم اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

مخدوم سید احمد محمود نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔

Leave A Comment

Advertisement