رحیم یارخان: گھریلوناچاقی کے باعث 25 سالہ نوجوان کی زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی
گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ 25 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی‘ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعدنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی‘ ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی25سالہ بابرکواقدام خودکشی کرنے پرتشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں پرموجود ذرائع نے بتایاکہ بابرنے مسلسل گھریلوناچاقی کے باعث مسلسل جھگڑوں سے تنگ آکرگندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی جوطبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایااورجسم میں زہرپھیل جانے کے باعث دم توڑگیا‘ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعدنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔
Leave A Comment