رحیم یار خان : شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد
شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر محمود بخاری، ممبرز بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر ظہیر مصطفیٰ اور ملک ساجد فیروز ایڈووکیٹ نے کی۔واک میں پروفیسرز بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، پروفیسر محمد بلال غفور، پروفیسر شہباز حسین، ڈاکٹر راحت اقبال، ڈاکٹر عبدالرؤف چودھری، ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر رانا محمد الیاس اور تھیلیسیمیا کے بچوں نے بھی شرکت کی۔
واک کے بعد شرکاء نے تھیلیسیمیا کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے ہر مرد و عورت کو تھیلیسیمیا مائنر کا ٹیسٹ کروانا چاہیے تاکہ تھیلیسیمیا فری پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔ ایم ایس ڈاکٹر عامر محمود بخاری نے کہا کہ ہر نکاح کے وقت تھیلیسیمیا مائنر ٹیسٹ کی رپورٹ لازم قرار دی جائے تاکہ اس مرض کو کنٹرول کیا جا سکے۔
انچارج تھیلیسیمیا سنٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال غفور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیدا ہونے والے تھیلیسیمیا کے بچوں کا معاشرے پر حق ہے، لہذا ہر نوجوان پاکستانی کو ان بچوں کے لیے خون کا عطیہ کرنا چاہیے تاکہ ان کی تکلیف کو کم کیا جا سکے۔
فوکل پرسن ڈاکٹر راحت اقبال نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال سنٹر میں تھیلیسیمیا کے بچوں کو تمام سہولیات مفت دی جاتی ہیں اور ہیماٹالوجی کے ماہرین مل کر ان بچوں کا علاج کر رہے ہیں۔
ممبر بورڈ آف گورنرز ساجد ملک ساجد فیروز ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر ظہیر مصطفیٰ نے تھیلیسیمیا وارڈ میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز، اسٹاف اور مددگار عملہ کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کو برقرار رکھنے کی دعائے خیر بھی کی۔ اس موقع پر اے پی ایم او ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر شمریزہ، سٹاف رخسانہ، صبا، ندیم، طیب، طاہر اور ڈاکٹر شفیق بھی موجود تھے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے انچارج تھیلیسیمیا پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال غفور اور فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راحت اقبال کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور تمام عملے کا حوصلہ بڑھایا۔ آخر میں تھیلیسیمیا کے بچوں کو کھانا کھلایا گیا اور تحائف بھی دیئے گئے
Leave A Comment