کچہ کے 4جرائم پیشہ عناصر نے ہتھیار ڈال کر خود کوپولیس کے حوالے کردیا‘ دو کاتعلق لنڈ گینگ سے تھا۔ کچہ کے لنڈگینگ سے تعلق رکھنے والے موضع داجل تحصیل جام پور کے رہائشی دو کارندوں عبدالغفارلنڈ اور عثمان لنڈ نے ہتھیار ڈال کر خود کو نوازآباد پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ اسی طرح ماچھی گوٹھ سے تعلق رکھنے والے کچہ کے دوجرائم پیشہ عناصر محمدحسین اور اشتیاق احمد نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین دفعات کے تحت مقدمات اندراج ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement