رحیم یارخان :پشتے کمزورہونے کے باعث گری مائنرمیں 30فٹ چوڑا شگاف‘ کپاس کی کھڑی فصل کوشدیدنقصان
پشتے کمزورہونے کے باعث گری مائنرمیں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا‘ کپاس کی کھڑی فصل کوشدیدنقصان‘ متاثرہ کاشتکاروں نے نہرمیں پڑنے والے شگاف کامحکمہ آبپاشی کوذمہ دارقراردیدیا‘ فتح پورپنجابیاں کے نزدیک گری مائنرمیں پشتے کمزورہونے کے باعث اچانک30فٹ چوڑاشگاف پڑگیاجس کے نتیجہ میں اردگرد موجوددرجنوں ایکٹرپرکھڑی فصل کپاس کوبری طرح نقصان پہنچا‘ جبکہ اطلاع کے باوجودمحکمہ آبپاشی کاعملہ نہرمیں ٖ پڑے والے شگاف کوپرکرنے کیلئے موقع پر نہ پہنچا‘ متاثرہ کاشت کاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ نہرپڑے والے شگاف کے باعث ہونے والے نقصان کاازالہ کیاجائے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Leave A Comment