تازہ ترین

موٹروے ایم فائیوڈرائیورکونیندآجانے کے باعث ٹرالرگائیڈوال سے ٹکراکرکھائی میں جاگرا‘ ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سوارنوعمر طالب علم کچل ڈالا4جاں بحق‘ جاں بحق ہونے والوں کاتعلق میاں چنوں پاکپتن سے تھا‘ پولیس کارروائی کے بعدنعشیں تدفین کیلئے آبائی علاقہ روانہ کردیں‘ میاں چنوں کارہائشی رضوان شکیل اپنے ساتھیوں سمیررضا اور محمداحمد کے ہمراہ ٹرالرنمبریTMC  241 پرکراچی جارہاتھا کہ ڈرائیورکونیندآجانے کے باعث پیرعبدالمالک کے نزدیک ٹرالر گائیڈوال سے ٹکراکرکھائی میں جاگراجس سے رضوان شکیل‘ سمیررضا اور محمداحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے‘موٹروے پولیس نے ریسکیو کی مددسے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشیں شیخ زیدہسپتال منتقل کردیں جہاں کارروائی کے بعدنعشوں کوتدفین کیلئے آبائی شہرروانہ کردیاگیا

دوسراحادثہ کوٹلہ نواب کے رہائشی14سالہ طالب علم محمدانس کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل نمبریARM7523 پر حصول تعلیم کیلئے سکول جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالی ٹریکٹرٹرالی نے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں طالب علم محمدانس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورٹریکٹرٹرالی موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔

Leave A Comment

Advertisement