تازہ ترین

 تنظیم السعید پاکستان ضلع رحیم یار خان کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم بابرکت مہینہ رمضان المبارک کے موقع پر تنظیم السعید پاکستان ضلع رحیم یار خان کے زیرِ اہتمام مفلس، نادار اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی بابرکت تقریب منعقد کی گئی۔

یہ تمام فلاحی سرگرمیاں مرکز کی ہدایت پر سرانجام دی گئیں، تاکہ مستحقین تک منظم اور مؤثر انداز میں امداد پہنچائی جا سکے۔ تنظیم السعید پاکستان ایک فلاحی و سماجی تنظیم ہے۔ جس کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا، ضرورت مندوں کی داد رسی کرنا اور معاشرے میں بھائی چارے، ہمدردی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ اسی مشن کے تحت رمضان المبارک میں خصوصی راشن مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر تقریباً 60 راشن پیکٹ تیار کیے گئے جن میں آٹا، گھی، چینی، نمک، دالیں، چائے کی پتی اور چنے شامل تھے۔ یہ راشن پیکٹس مرکز کی جانب سے موصول ہونے والے فنڈ اور مقامی تنظیم کے عہدیدارن کے تعاون سے تیار کیے گئے۔

بعد ازاں تنظیم کے تحصیل رحیم یار خان کے مختلف یونٹس کے ذریعے مستحق افراد، بالخصوص بیواؤں اور سفید پوش خاندانوں میں نہایت باوقار انداز میں تقسیم کیے گئے۔تقریب میں ضلعی صدر تنظیم السعید پاکستان رحیم یار خان حافظ محمد الیاس سعیدی، سرپرستِ اعلیٰ سید احمد سہروردی، ضلعی ناظمِ اعلیٰ سید نذیر شاہ، تحصیل صدر غلام فرید شہزاد سعیدی، تحصیل ناظمِ اعلیٰ رئیس حسن محمود سعیدی اور سٹی صدر خلیل احمد موہل ایڈووکیٹ سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان شریک ہوئے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور تنظیم السعید پاکستان آئندہ بھی مرکز کی رہنمائی میں اسی جذبہ خدمت کے تحت مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اختتام پر ملکی سلامتی، امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement