تازہ ترین

کچہ میں جاری آپریشن کے دوران پولیس کی بڑی کامیابی‘ 25لاکھ سر کی قیمت رکھنے والے کوش گینگ کے ڈاکو نے دوساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر خود کوپولیس کے حوالے کردیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نے میڈیا کوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کچہ میں دہشت کی علامت کوش گینگ کے 25لاکھ سر کی قیمت رکھنے والے ستارعرف ستاری کوش نے اپنے دوساتھیوں لیاقت کوش اور برکت کوش کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی تحویل میں لیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچہ میں جاری آپریشن کے دوران آخری ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے تک کارروائی جاری رہے گی۔

Leave A Comment

Advertisement