رحیم یار خان :خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں فیکلٹی انڈکشن ٹریننگ پروگرام کے عنوان سے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں فیکلٹی انڈکشن ٹریننگ پروگرام کے عنوان سے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیاجس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ٹریننگ کا انعقاد رجسٹرار آفس کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے کہا اساتذہ و طلبہ جامعہ کی تعمیر و ترقی کے بنیادی ستون ہیں۔ تربیت یافتہ اساتذہ ہی طلبہ کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا خواجہ فرید یونیورسٹی معیار تعلیم میں بہتری ، تعلیم و تحقیقی کی ترویج اور طلبہ کی شخصیت و کردار سازی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا آج کی اس ٹریننگ کا مقصد انہی روایات کو آگے بڑھانا ہے۔ ورکشاپ کے شرکا کو مختلف تربیتی مشقیں کروائی گئیں۔کیمپس میں دی جانے والی مختلف سہولیات کا ویزٹ کروایا گیا اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے گئے۔
پہلے روز رجسٹرار ڈاکٹر جاوید اقبال نے یونیورسٹی اوریئنٹیشن، لیڈر شپ اور گورننس جیسے موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس دوران ریسرچ ڈیویلپمنٹ، ٹیچنگ ایکسی لینس، ٹیچنگ ایفیکٹوینس و اسسمنٹ سٹینڈرڈز اور پروفیشنل سکلز و کیریئر ڈیویلپمنٹ جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔
تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈین آف آل فیکلٹیز ڈاکٹر محمد صغیر،پروفیسر ڈاکٹر عاطف علی الطاف، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، پروفیسر ڈاکٹر شناور، پروفیسر ڈاکٹر عدنان، پروفیسر ڈاکٹر بدرالسلام،ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عظمت فاروق ، ڈپٹی رجسٹرار ظہور الٰہی مزاری ، ڈائریکٹر اکیڈیمکسں ڈاکٹر شاہد عتیق، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر بلال طاہر،ڈائریکٹرز، ایچ او ڈیز اور فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔
Leave A Comment