رحیم یار خان :ایک کروڑسرکی قیمت والے ڈاکو میرالٹھانی نے سرنڈر کر دیا
صادق آباد میں پولیس کاکچہ میں آپریشن جاری ہے ، جس دوران ایک کروڑسرکی قیمت والے ڈاکو میرالٹھانی نے ساتھیوں فدا لاٹھانی اور زلفی لاٹھانی کے ہمراہ سرنڈر کر دیا ۔ اشتہاری ڈاکوقتل، پولیس پرحملوں اور اغواء سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے ۔ ڈی پی اوکی قیادت میں ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ، پولیس کے مطابق گھیراتنگ ہونے پر ڈاکو میرالٹھانی نے ساتھیوں سمیت سرنڈرکیا، حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہتھیار چھوڑ کر پر امن زندگی کی طرف آنے والوں کے لیے راستے کھلے ہیں ، سرنڈر کرنے والوں کو بہتر زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔
Leave A Comment