تازہ ترین

ہیوی ٹریفک کے خونی حادثات کا سلسلہ جاری ہے، ایک اور نوجوان واٹرٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں واقع حبیب چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کیوجہ سے خونی حادثہ پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار ٹینکر کی زد میں آکر کچل کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ توصیف کے نام سے ہوئی جس کے اہل خانہ کو حادثے سے متعلق اطلاع دے دی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement