کراچی : کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق، ڈاکو 25لاکھ روپے لیکر فرار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ نے بتایا کہ آکاش نامی نوجوان، اس کے والد اور ساتھی نے تین تلوار کے قریب نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نکلوائے تھے، شہری یہ رقم جمع کرانے کے لیے بوٹ بیسن کے بینک کے باہر پہنچا تو ملزمان نے کار پر حملہ کردیا۔اس دوران بینک کے گارڈ نے فائرنگ کی تو ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے نوجوان آکاش جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان 25 لاکھ روپے پر مشتمل رقم کا ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Leave A Comment