تازہ ترین

اوکاڑہ( وحید انصاری) ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایات پر کمیونٹی لائزون ہال ڈی پی او آفس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے تعاون سے کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک اور پیٹنٹ قوانین پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی۔ بیرسٹر بلال حیدر ملک اور سمیع اظہر نے شرکاء کو متعلقہ قوانین، قانونی نکات، خلاف ورزیوں کی نوعیت اور عملی تفتیش و قانونی کارروائی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل کلیم اللہ بھی موجود تھے۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ قانونی امور پر پولیس افسران کی استعدادِ کار میں اضافہ مؤثر تفتیش کے لیے ناگزیر ہے، ایسے تربیتی پروگرامز سے افسران کی قانونی سمجھ بوجھ اور تفتیش کا معیار مزید بہتر ہوگا

Leave A Comment

Advertisement