اوکاڑہ: سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں 165 ملزمان گرفتار
پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 165 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 105 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 25 کلو چرس، 1595 لیٹر شراب اور 25 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 13 پسٹل، ایک بندوق اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں۔ کارروائیوں کے دوران 29 اشتہاری مجرمان، ایک عدالتی مفرور، 6 ٹارگٹڈ آفینڈرز اور 4 چور گینگ کے ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 8 موٹرسائیکلیں، ایک بکرا، ایک واٹر پمپ اور 5 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔