گوجرانوالہ : پارکنگ فیس کے 10 روپے پر جھگڑا، سیکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق
اروپ کے علاقے میں رکشہ پارک کرنے کے دوران معمولی رقم کے تنازع پر جھگڑے میں رکشہ ڈرائیور رمضان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول رمضان روزانہ 50 روپے میں پٹرول پمپ پر رکشہ پارک کرتا تھا، تاہم سیکیورٹی گارڈ نے پارکنگ فیس 50 کے بجائے 60 روپے طلب کی، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ تلخ کلامی کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں رمضان دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ اروپ میں مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔