تازہ ترین

چنیوٹ میں جائیداد کے لالچ میں شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا۔ واقعہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 126 ج ب میں پیش آیا، جہاں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے بیوی اور 3 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم نے 30 اگست کو اپنی بیوی کو قتل کیا جب کہ تینوں بچے بھی لاپتہ تھے جن کی لاشیں شک کی بنیاد پر گڑھا کھود کر برآمد کرلی گئیں۔ برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت 7 سالہ ام البنی، 6 سالہ صبا زہرا اور 3 سالہ نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم اپنی بیوی کے حصے کی زرعی اراضی اپنے نام منتقل کرانے کے لیے اسے دباؤ میں رکھتا تھا اور اراضی نہ ملنے پر بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او چنیوٹ نے چک نمبر 126 ج ب پہنچ کر بچوں کی لاشیں ملنے کی جگہ کا جائزہ لیا، سینیئر پولیس افسران اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے بھی موقع  سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement