بنوں: فائرنگ سے 7 سالہ بچہ، 16 سالہ لڑکی جاں بحق
بنوں کے علاقے خنی کلہ میں فائرنگ سے 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر خاندانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔