تازہ ترین

اوکاڑہ پولیس نے ایک ہی دن  میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 اشتہاری مجرمان سمیت 73 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر جرائم کے سدباب کے لیے کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10 اشتہاری اور 3 ٹارگٹڈ آفینڈرز کو گرفتار کیا، جبکہ 56 منشیات فروشوں کے قبضے سے 3 کلو 88 گرام چرس اور 25 گرام آئس برآمد کی گئی۔اسی طرح شراب کی 2 چالو بھٹیوں پر چھاپے مار کر 968 لیٹر شراب اور شراب کشید کرنے کے آلات قبضے میں لے لیے گئے۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان سے 2 پسٹل، ایک کاربین اور 8 گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ڈکیتی کے 4 مقدمات میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم بھی پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Leave A Comment

Advertisement