اوکاڑہ :غیرنمونہ یونیفارم میں ویڈیو وائرل , اے ایس آئی معطل
ڈی پی او اوکاڑہ نے سوشل میڈیا پر تھانہ راوی میں تعینات اے ایس آئی محمد شفیق کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسے غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر معطل کر دیا۔
ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد شفیق ویڈیو میں غیر نمونہ پولیس یونیفارم پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اے ایس آئی محمد شفیق کو چارج شیٹ جاری کر کے محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی لیگل-I کو معاملے کی مکمل محکمانہ انکوائری کے لیے انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں پولیس اہلکار کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس میں غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔