اوکاڑہ: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم.ایک خاتون جاں بحق. دو کمسن بہنوں . 3خواتین سمیت 8 مسافر شدید زخمی
اوکاڑہ ( بیورو رپورٹ ) اوکاڑہ مسافر بس اور ٹرک میں تصادم.ایک خاتون جاں بحق. دو کمسن بہنوں . 3خواتین سمیت 8 مسافر شدید زخمی .ہسپتل منتقل.ریسکیو ذرائع کے مطابق رینالہ بائی پاس چک نمبر 21/2L کےقریب مسافر بس نمبری CAU-367 اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون الہ رکھی جاں بحق ہوگئی جب کہ 8 مسافر جن میں دو کمسن بہنیں 4 سالہ حلیمہ.8 سالہ مہک فاطمہ اور 3 خواتین 32سالہ مونا بی بی. 30 سالہ قدسیہ . 25سالہ سمیرہ اور 32 سالہ عابد 28 سالہ اقبال شدید زخمی ہوگئے.
حادثے کی اطلاع ملتے ہی.ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں.ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا. مقامی پولیس نے حادثہ کی تحقیقاتشروع کر دی ہیں۔