اوکاڑہ : نامعلوم ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر. 16 سالہ لڑکا جاں بحق
نامعلوم ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر. موٹر سائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق . کچہری چوک دیپالپور کے قریب ایک نامعلوم ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر.جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 16 سالہ علی عثمان جاں بحق ہو گیا، نامعلوم ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا.
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں.پولیس نے حادثے کی تحقیقات کرنا شروع کر دی . اور نامعلوم ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے جب کہ ریسکیو نے پیشہ وارانہ امدادی کاروائیاں کرتے ہوے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا